آئی پی ایل: ڈسپلن کی خلاف ورزی، بھارتی کھلاڑی پر جرمانہ عائد

آئی پی ایل: ڈسپلن کی خلاف ورزی، بھارتی کھلاڑی پر جرمانہ عائد

راجستھان رائلز کے کپتان ریان پراگ کو آئی پی ایل 2026 کے دوران ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ریان پراگ کو پنجاب کنگز کے خلاف نیو چندی گڑھ میں کھیلے گئے میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں ویپ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔بی سی سی آئی نے اس عمل کو کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کے مطابق یہ شق ایسے رویوں سے متعلق ہے جو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ریان پراگ نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کر لیا ہے۔

بورڈ نے مزید کہا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور لیگ کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل راجستھان رائلز کے ٹیم مینجر رومی بھنڈر کو بھی ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا تھا۔دونوں واقعات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یہ معاملات منظر عام پر آئے۔