جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے منشیات برآمد، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پشاور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 1.890 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی، جس نے ہیروئن کو اپنے سامان میں چھپایا تھا۔ ملزم نے آئس ہیروئن کو سلائی مشین میں مہارت سے چھپایا تھا، لیکن اے ایس ایف کے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت اس اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔