نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ہسپتال منتقل کرتے راستے میں ہی دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائز کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہآرگنائز کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس مقابلہ پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اعظم خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ڈی ایس پی او سی یو چوہدری فیصل شریف کے مطابق انسپکٹر عمران یوسف اور ان کی ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اور برائے برآمدگی آلہ قتل علاقہ تھانہ کاہنہ لے جارہی تھی اس دوران نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر اعظم خان شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل،ناجائز اسلحہ جیسی خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھاسال 2023 میں علاقہ تھانہ لیاقت آباد لاہور میں ملزم نے شہری طلحہ عرفان اور عمر بٹ کو سر میں فائر مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھایاد رہے کہ ہلاک ملزم نے عرصہ 14 سال قبل کوٹ لکھپت کے علاقہ میں شہری فیاض حسین کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا،شوٹر معمولی پیسوں کے عوض شہریوں کو زخمی اور قتل کردیتا تھاہلاک ملزم قتل کی وارداتیں کرکے خیبر پختونوں فرار ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا