پنکی کے خلاف ایک اور مقدمہ منظرعام پر، طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل

پنکی کے خلاف ایک اور مقدمہ منظرعام پر، طبیعت خرابی پر اسپتال منتقل

منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف ایک اور مقدمہ سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق 2019 میں لیاقت آباد کے تھانے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2019 میں تھانہ لیاقت آباد نے اپنی مدعیت میں 9 سی کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر طاہر سلیم نامی مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 1700 گرام چرس برآمد ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق گرفتار ملزم طاہر سلیم نے بیان دیا کہ وہ انمول عرف پنکی کے لیے کام کرتا ہے، جبکہ اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی مبینہ طور پر پنکی کی ملکیت تھی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق کراچی میں زیر حراست ملزمہ پنکی نے طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد اسے طبی معائنے کے لیے پولیس سرجن آفس منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بغدادی تھانہ کی خاتون پولیس اہلکار اسے وہاں لے کر آئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے گردوں، معدے اور دمے کی تکالیف کی شکایت کی۔ پولیس کی جانب سے کسی قسم کے نمونے لینے کی درخواست نہیں دی گئی، جبکہ سرکاری اسپتال میں مختلف وارڈز میں ریفر کرنے کے ساتھ ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں۔