لاہور: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ایک نوجوان لڑکی کی طبیعت اس وقت بگڑ گئی جب اس نے غلطی سے زائد المیعاد دوا کھا لی۔
پولیس کے مطابق کرشن نگر کی رہائشی غلام زہرا نے گھر میں موجود سردرد کی گولی کھائی، جس کے کچھ دیر بعد اس کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسے میو اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو بروقت طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دوا زائد المیعاد تھی، جس کے استعمال سے لڑکی کی طبیعت بگڑی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔