بھارت میں کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

بھارت میں کانگریس چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی منگل کی صبح اچانک بیمار ہو گئیں اور انہیں سر گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سونیا گاندھی کو کھانسی کی شکایت ہے اور وہ باقاعدگی سے چیک اپ کے لیے اسپتال آتی رہتی ہیں۔ کانگریس پارٹی نے ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا، تاہم پچھلے ماہ بھی ان کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ سونیا گاندھی معدے کے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی مکمل نگرانی میں ہے۔