جنوبی لبنان میں گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوگیا
مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح اسرائیلیوں کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے، جلا ئوگھیرائو ، شیلنگ
بیروت،غزہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوج کی جانب سے جنوبی لبنان پر جاری حملوں کے نتیجے میں مزید 4 خواتین سمیت 9 افرادزخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جنوبی لبنان میں گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی ڈرون حملوں میں اضافہ ہوگیا، جبکہ صیہونی حملوں اور بڑھتی ہوئی اموات کے باعث لبنان کا صحت کا نظام بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کئے اور جلا ئوگھیرائو ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھرا ئو کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔