اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم اور امریکی صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فونک رابطہ‘جنگ بندی پر گفتگو
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ وحشیانہ حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید جبکہ112 زخمی ہو گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج نے آٹے کے حصول کیلئے کھڑے فلسطینیوں پر بم فلسطینیوں پر بم گرا دیئے جس سے 29 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوگئے، اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد44ہزار708تک پہنچ چکی ہے،اسرائیلی جارحیت میں ایک لاکھ6ہزار50افراد زخمی ہو چکے ہیں۔