کیف (یواین پی) یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملوں کو روس کے خلاف پابندیوں، دباؤ اور ہتھیار بنانے کے وسائل تک اس کی رسائی روک کر اور یوکرین کی فوجی امداد بڑھا کر روکا جا سکتا ہے۔یوکرین کے حکام نے بتایا کہ شمال مشرقی شہر خارکیف پر ہونے والے روسی حملے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔خارکیف کے گورنر اولیہ سینیوبوف نے مختصر پیغام رسانی کے ایک پلیٹ فارم ٹیلی گرام کو بتایا کہ روسی فورسز نے ایک احاطے کو ہدف بنایا جس سے 40 سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچا۔