جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ‘43 شہری شہید

امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4 طبی کارکنوں کو قتل کر دیا‘اسرائیل سے ممکنہ رابطے کے بارے میں علم نہیں:ترجمان صدارتی دفتر
بیروت(آئی این پی ) جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے  ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق   لبنان میں امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4 طبی ورکرز کو قتل کر دیا۔ لبنانی وزیرِ صحت نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنانی عوام کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم میں یہ نیا اضافہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان میں گھروں کی منظم تباہی کا ارتکاب کر رہا ہے، آبادی کی بے دخلی، بفر زونز کے ذریعے زمین پر قبضہ وہی حکمتِ عملی ہے جو غزہ یا مقبوضہ مغربی کنارے میں اختیار کی گئی۔