مختلف حادثات میں ایک سالہ بچی سمیت 9 افرادزخمی

 اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ تین مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں ایک سالہ بچی سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رینالہ خورد چرنیلی روڈ پر دبئی والا بھٹہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سلپ ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد 25 سالہ اویس، اس کی 22 سالہ اہلیہ رابعہ، ایک سالہ بیٹی تحریم فاطمہ اور 17 سالہ ہمشیرہ سدرہ شدید زخمی ہوگئے۔ چک نمبر 22?4L کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 19 سالہ محمد سلیم، 26 سالہ محمد وحید اور 20 سالہ محمد شاہین شدید زخمی ہوئے۔ شیرگڑھ روڈ چک کمبوہ کے قریب مرغیاں سپلائی کرنے والا ڈالہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گیا ڈالہ میں سوار 2 افراد 35 سالہ غلام علی اور 28 سالہ ندیم شدید زخمی ہو گئے  حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثات پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔