اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی عازمین حج رواں برس مجموعی طور پر قربانی پر تقریبا 9 ارب 54 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کریں گے جو سعودی ریال میں 12 کروڑ 9 لاکھ 31 ہزار بنتے ہیں۔ اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج کے موقع پر قربانی ادا کریں گے، ہر حاجی کم از کم ایک جانور قربان کرے گا،فی عازم حج قربانی پر اخراجات 720 ریال ہوں گے، پاکستانی روپے میں فی کس قربانی اخراجات تقریبا 53 ہزار ہوں گے۔