دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ

 80 کروڑ  کنٹینرز مالکان کو دیئے‘  90 کروڑ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر لگے
24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ  روپے سے زائد کا خرچ ہو سکتا ہے:سرکاری اعداد و شمار جاری 
    اسلام آباد(یواین پی) 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر خرچ لگ بھگ 1 ارب 20 کروڑ روپے آیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے جبکہ 90 کروڑ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے اور لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔30 کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعیناتی پر خرچ ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا۔1 ارب 50 کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے 120 احتجاج کیے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق احتجاج میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 220 سے زائد زخمی ہوئے، راولپنڈی، اٹک، لاہور، اسلام آباد احتجاج کا مراکز رہے‘سرکاری ذرائع کا کہنا ہے  24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ سے زائد کا خرچ ہو سکتا ہے