وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک کی قطر کے سفیر سے ملاقات، ایل این جی فراہمی پر اظہارتشکر،مزید سپلائی پر اتفاق
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر کی ملاقات ہوئی۔علی پرویز ملک نے قطر کی جانب سے بروقت سہولت کاری سے پاکستان کو ایل این جی سپلائی پر اظہارِ تشکر کیا،ملاقات میں مزید ایل این جی سپلائی حاصل کرنے کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق قطر سے دو ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔علی پرویز ملک نے کہا کہ قطر کے وزیرِ توانائی سعد الکعبی سے ایل این جی سپلائی پر مسلسل رابطے میں رہے۔قطری سفیر نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح یہ ہے کہ ضروری منظوریوں کے ساتھ دوست ممالک سے سپلائیز حاصل کی جائیں۔قطری سفیر نے کہا کہ ریاستِ قطر نے مجھے ہدایت دی ہے کہ پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے