گورنمنٹ جی پی یو کلاڈ منصوبے کی منظوری‘سرمایہ کاری نظام جدید اور اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی ہوگی
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل گورننس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی )کے میدان میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گورنمنٹ جی پی یو کلاڈ منصوبے کی منظوری دے دی ۔منصوبہ نہ صرف سرکاری نظام کو جدید بنائے گا بلکہ مقامی سطح پر اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔حکام کے مطابق حکومت پنجاب پہلی بار مقامی اے آئی پلیٹ فارم قائم کرے گی، بڑے لینگویج ماڈلز کو مقامی سطح پر ہوسٹ اور ٹرین کیا جا سکے گا، اردو سمیت مقامی زبانوں کی سپورٹ بھی منصوبے کا حصہ ہوگی، منصوبے کے تحت سرکاری اداروں اور جامعات کو محفوظ اے آئی سینڈ باکس فراہم کیا جائے گا۔