پشاور(آئی این پی)سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی)کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے اور مطلوبہ وسائل ہنگامی بنیادوں پر فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی