بیجنگ (آئی این پی )چین میں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ گرل فرینڈ چونا لگا کر 28ہزار ڈالر لے اڑی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین میں آن لائن سکیمرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص سے 28ہزار ڈالر ہتھیا لیے۔ شنگھائی کے شہری کو اے آئی سے تیار کی گئی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلق کے باعث 28 ہزار ڈالر سے ہاتھ دھونے پڑے۔چینی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق سکیمرز نے اے آئی سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے ایک لڑکی کی حقیقت پسندانہ ویڈیوز اور تصاویر تیار کیں۔ جنریٹو اے آئی سافٹ ویئر سے تیار کی گئی اس لڑکی کومس جیا کا فرضی نام دیا گیا تھا۔ سکیمرز نے جعلی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو قائل کیا کہ اس کی گرل فرینڈ یعنی مس جیا کو کاروبار شروع کرنے اور ایک رشتے دار کے علاج میں مدد کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد متاثرہ شخص نے تقریباً دو لاکھ یوآن ایک بینک اکائونٹ میں ٹرانسفر کیے جو ان کے خیال میں ان کی آن لائن محبوبہ کا اکائونٹ تھا۔پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ ایک سکیمر ٹیم ویڈیوز اور تصاویر بھیج رہی تھی جو تمام یا تو اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی تھیں یا بہت سی تصاویر کو ملا کر بنائی گئی تھیں۔اس پورے عرصے کے دوران متاثرہ شخص لیو کی اپنی گرل فرینڈ جیا سے کبھی دو بدو ملاقات نہیں۔