وفاق اور پنجاب کا مشترکہ فوڈ سکیورٹی پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ

نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری پلان اور ای ڈبلیو آر پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا 
لاہور (کرائم رپورٹر) وفاق اور پنجاب نے فوڈ سکیورٹی بارے مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی وسیم اجمل چودھری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ آئے ،سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی۔اشیائے خورونوش کی طلب و رسد ، قیمتوں کے تعین اور نگرانی بارے مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا،موجودہ صورتحال میں نجی سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری پلان اور ای ڈبلیو آر پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے بتایا گندم ریلیز پالیسی پر عملدر آمد سے 13لاکھ میٹرک ٹن سے زائد سٹاک فروخت کیا جاچکا ہے، اضلاع میں سبزیوں کی طلب و رسد اور متصل اضلاع میں سرپلس موجودگی بارے ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی جی پامرا،ڈی جی کماڈیٹیز ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر افسر موجود تھے۔