پنجاب : پرائمری جماعت میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

 اے آئی کا مضمون امتحانی نظام کا بھی حصہ ہوگا ، مضمون کا الگ پیریڈ ہوگا، طلبا کے لئے  اس میں کامیابی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے گا
لاہور(آئی این پی )پنجاب میں تعلیمی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سطح پر  مصنوعی ذہانب (اے آئی ) باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے لاکھوں زیر تعلیم طلبا کے لئے   ابتدائی جماعتوں میں اے آئی کی تعلیم شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  یہ نیا نصاب آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28 سے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت جماعت اول سے پنجم تک کے طلبا کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس بطور باقاعدہ مضمون پڑھایا جائے گا،اس مضمون کا الگ پیریڈ ہوگا، بالکل دیگر بنیادی مضامین کی طرح۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اے آئی کا مضمون امتحانی نظام کا بھی حصہ ہوگا اور طلبا کے لئے   اس میں کامیابی حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے گا