پاک فوج کی کامیابی پر خصوصی نغمہ ’’یلغار‘‘ جاری

پاک فوج کی کامیابی پر خصوصی نغمہ ’’یلغار‘‘ جاری

اسلام آباد: پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد ایک خصوصی نغمہ ’’یلغار‘‘ جاری کیا گیا ہے جس کے بول جذبہ اور ولولے سے بھرپور ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اس نغمے میں نہ صرف زمینی آپریشن کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بلکہ پاک فضائیہ کی قربانیوں اور کارکردگی کو بھی نمایاں طور پر سراہا گیا ہے۔نغمے کے بول جذبات کو بیدار کرنے والے اور لہو گرما دینے والے ہیں، جن میں شامل ہیں:

"یلغار ہے یلغار ہے، باطل کے لیے یلغار ہے
تیار ہیں تیار ہیں، دشمن کے لیے تیار ہیں
یہ امت مسلم ہے تیار، یہ شیر مجاہد ہیں تیار"

یہ نغمہ پاک فوج کی قربانیوں، ہمت اور عزم کی ترجمانی کرتا ہے اور ملک و قوم کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔