پاک فوج کی بڑی کامیابی: بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ

پاک فوج کی بڑی کامیابی: بھارت کا ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ

پاک فوج کا بھارت پر بڑا حملہ: ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘ تباہ، بھارتی فوج کو شدید نقصان

اسلام آباد: پاک فوج نے بھارت پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ’’اڑی سپلائی ڈپو‘‘ کو تباہ کر دیا، جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ (آہنی دیوار) کے دوران کی گئی، جس میں افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمزوریوں کو ناکام بناتے ہوئے بھارتی دفاعی سپلائی لائن کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی گئی ہے، اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی یہ کارروائی بھارت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو رہی ہے، اور اس کے نتیجے میں بھارتی فوج گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔