پولیس کی عدم دلچسپی خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام ناہوسکی

تین لاکھ سے زائدکیس بغیر کارروائی ختم، تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواء جیسے سنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نذر کردیئے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کے دعوے ،پولیس نے ہوامیں اڑادیئے۔لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 3لاکھ سے زائدکیسزبغیرکارروائی کے ہی ختم کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواء جیسے سنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نذر کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران 4لاکھ 2082خواتین نے مقدمات کے اندراج اورداد رسی کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔صوبہ بھرمیں خواتین کی درخواستوں کے باوجودصرف49ہزار83مقدمات کااندراج کیاجاسکا۔3 لاکھ 53ہزاردرخواستوں پرپولیس کارروائی کے بجائے معاملہ رفع دفع کروادیاگیا۔تیزاب گردی ، ریپ و اغواء سمیت سب سے زیادہ اطلاعات جسمانی تشددکی پولیس کو موصول ہوئیں۔