لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں دوسرے روز بھی ارکان کی عدم دلچسپی کورم کی گونج سنائی دیتی رہی،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہونے والا اجلاس کورم کی نذر ہوگیا، اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان نے اجلاس کی تاخیر کا ذکر کیا تو سپیکراسمبلی حکومتی ارکان پر برس پڑے، بولے کہ ارکان اسمبلی کی تنخواہیں چھ چھ سات سات لاکھ روپے ہے قومی خزانہ کا ہی خیال کر لیں ایک اجلاس پر پانچ کروڑ روپے خرچ آتاہے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد کے درمیان اساتذہ کی تنخواہ پر نوک جھوک ہوئی رانا آفتاب احمد نے کہاکہ سکولوں کے ملازمین کو لیبر کی کم سے کم تنخواہ سے بھی نہیں مل رہی جس پر رانا سکندر حیات بولے کہ تعلیم کا فروغ انکی اولین ترجیح ہے کہ میرا بچہ خود سرکاری سکول میں پڑھ رہا ہے