لاہور ( کرائم رپورٹر) خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کے حوالے سیلاہور ہائیکورٹ بار اور پنجاب و یمن پروٹیکشن اتھارٹی کیزیر اہتمام سیمینار کا انعقاد ہوا، مقررین نے کہا خواتین اب قانونی تحفظ اور آزادی سے معاشرے میں کردار ادا کر سکتی ہیں ،تشدد کا شکار خواتین کے تحفظ کیلئے قانون فوری حرکت میں آتا ہے، خواتین تحفظ مرکز کے ذریعے انہیں مکمل تحفظ دیا جاتا ہے، تشدد کا شکار خواتین کو مفت نفسیاتی اور سماجی مشاورت حاصل ہے۔سیمینار میں بیرسٹر مریم مصطفیٰ،ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر رابعہ عثمان ،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار قادر بخش چاہل،ڈی جی پنجاب ویمن اتھارٹی کلثوم ثاقب ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ ،سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربیعہ باجوہ، عبدالرحمان گورائیہ اورمنیزے منظور بٹ نے شرکت کی۔