غیر تسلی بخش کارکردگی ، عدم دلچسپی پر اظہار وجوہ کے نوٹس

سپروائزری آفیسرز کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے خود جائزہ لوں گا: ارسلان زاہد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا ڈویڑنل سطح پر روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا سلسلہ جاری ییایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے اقبال ٹا ئون اور صدر ڈویڑن کے ڈی ایس پیز،سیکٹر انچارجز،محرران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا ڈویڑن وائز کارکردگی کا الگ الگ جائزہ،سیکٹر انچارجز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا آغاز کیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ہر ڈویڑن کی کارکردگی کی بنیاد پر مارکنگ کی جائے گی غیر تسلی بخش کارکردگی ، عدم دلچسپی پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری ہوں گے سپروائزری آفیسرز کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے خود جائزہ لوں گامحض کاغذی کارروائی پر اکتفا نہیں کروں گاڈویڑن میں موصولہ کالز پر بروقت ریسپانس کا خود احاطہ کروں گاکارکردگی کی مانیٹرنگ صرف کاغذی کارروائی پر منحصر نہیں ہوگی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کا مقصد جوانوں،سیکٹر انچارجز سے ملاقات اور پروفیشنل مسائل پر گفتگو ہیجرائم کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں15 کی کال پر متاثرہ شہری کو ریلیف فراہم کیا جائیشہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے