لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی کر تے ہو ئے17ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کوخفیہ اطلاع اوردوران سنیپ چیکنگ حراست میں لیاگیا،گرفتارملزمان میں5منشیات فروش،3ہوائی فائرنگ کرنیوالے، 4 اشتہاری اور 5 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں۔ملزمان سے 5کلو سے زائدچرس،124لیٹرشراب برآمد کر لی گئی۔ملزمان سے3پستول میگزینزوگولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ریکارڈیافتہ اوراشتہاری فراڈ، ناجائز اسلحہ سمیت دیگر13مقدمات میں مطلوب تھے،ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔