حجرہ شاہ مقیم (خصوصی رپورٹ)راجووال چوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کیسرغنہ اوراشتہاری کوگرفتارکرلیا، اشتہاری ابوبکربین الاضلاعی جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ اورمتعدد مقدمات میں ملوث نکلا،ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست مفرور اشتہاری ابوبکر متعدد سنگین مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب ہے جسے گرفتار کر کے باضابطہ قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ افسران بالا کی ہدایت پر ملزم ابوبکر اور اسکے ساتھیوں کو صحافی کے گھر پر ناجائز قبضہ کی کوشش کے مقدمہ سمیت دیگر تھانہ جات کے مقدمات میں قانون کے تحت سزائیں دلوائی جائیں گی۔