اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ 17گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودو نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 17 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 8پستول،9 رائفلیں،درجنوں گولیاں اور میگزینز برآمد کئے گئے گرفتار ملزمان لطیف، رحمت، شاہد، شیر محمد اور دیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاڈولفن سکواڈ شہریوں کے زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ڈولفن سکواڈ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہر کا امن و امان کا قیام برقرار رکھنے کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔