ویب ڈیسک: پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے صدر اور ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
اب یہ انتخابات 20 مئی کے بجائے 27 مئی 2025 کو منعقد ہوں گے۔
قائم مقام سیکرٹری کا نوٹیفکیشن جاری
پی ایف ایف کے قائم مقام سیکرٹری شاہد نیاز کھوکھر کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔ انتخابات پی ایف ایف کانگریس اجلاس کے دوران منعقد ہوں گے، جہاں صدر اور ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا جائے گا۔
فیفا اور اے ایف سی کے آبزروز کی نگرانی میں انتخابات
انتخابات فیفا (FIFA) اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کے آبزروز کی نگرانی میں کرائے جائیں گے تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
شیڈول میں تبدیلی کی وجوہات
شیڈول میں تبدیلی کی بنیادی وجہ فیفا اور اے ایف سی کے آبزروز کو درپیش لاجسٹک مسائل بتائی گئی ہے، جن کی وجہ سے وہ 20 مئی کو پاکستان نہیں پہنچ سکتے تھے۔ لہٰذا انتخابی عمل کو عالمی تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔