پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ای کھیلوں میں باضابطہ انٹری دے دی ہے۔
اس نئے اقدامات کے تحت، پاکستان کی پہلی چار رکنی قومی ٹیم عالمی ای کھیل مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔ پی ایف ایف کی نئی حکمت عملی کے مطابق، پاکستان پہلی بار فیفا نیشنز لیگ میں شرکت کرے گا، جس سے کھیل کے میدان کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میدان میں بھی ترقی کا آغاز ہوا ہے۔ صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنے صلاحیتیں دکھانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاکھوں پاکستانی نوجوان پہلے ہی ای سپورٹس میں سرگرم ہیں اور ملک بھر سے 180 سے زائد کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ ان ٹرائلز کے نتیجے میں، سب سے بہترین چار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی پہلی ای ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ صدر پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے اور ملک کی کھیلوں کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔