پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے شاہد کھوکر کو چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وہ فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سابق ممبر ہیں اور آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔پی ایف ایف نے اس پوسٹ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں، جن میں سے شاہد کھوکر کے ساتھ تین دیگر امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔ شاہد کھوکر نہ صرف فٹبال کے تجربہ کار ہیں بلکہ پاکستان فٹبال کے مسائل کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔پی ایف ایف حکام کے مطابق، فیفا اور اے ایف سی میں شاہد کھوکر کے مضبوط تعلقات پاکستان فٹبال کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔