پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان اہم تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان اہم تعاون کا معاہدہ

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک فٹبال کے شعبے میں تعاون بڑھائیں گے اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات انجام دیں گے۔پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی اور سعودی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المصحال نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت کوچ ڈیولپمنٹ، ویمن فٹبال، اور یوتھ فٹبال کے شعبوں میں کام کیا جائے گا۔

مزید برآں، دونوں ملک فٹبالرز کے تربیتی ایکسچینج پروگرامز، مشترکہ تربیتی کیمپوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی کریں گے تاکہ فٹبال کے شعبے میں دونوں ممالک کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ تعاون فٹبال کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم قدم ہے۔