مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ،کانگریس رہنما جے رام رمیش، اب کیوں خاموشی ہے،اسدالدین اویسی
ثالثی قبول نہیں کی گئی تو وزیر اعظم اس دعوے کی کھل کر تردید کیوں نہیں کر رہے،رندیپ سنگھ سرجے والا
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعوئوں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟۔کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،کیا ہم نے کسی نیوٹرل مقام پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟۔رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہااگر ثالثی قبول نہیں کی گئی تو وزیر اعظم اس دعوے کی کھل کر تردید کیوں نہیں کر رہے؟۔کمیونسٹ پارٹی نے خصوصی پارلیمانی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا اعلان بھارتی موقف کو کمزور کرتا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے کہاہم نے ہمیشہ شملہ معاہدے کے تحت تیسری پارٹی کی مداخلت کی مخالفت کی ہے، اب کیوں خاموشی ہے؟۔