بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ ٹیلی فونک گفتگو کی:بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا ویڈیو بیان
نئی دہلی (آئی این پی )امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کے ذرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق مودی نے ٹرمپ کو کہا پاکستان سے تنازع پربھارت تیسریفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کریگا۔ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اپنا موقف واضح طور پر پیش کیا۔