وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کو سمیٹنے کیلئے بولنا شروع کیا تو کانگریس نے شور شرابہ اور نعرے بازی شروع کر دی
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے بھارت-پاکستان تنازع پر بحث میں شرکت نہ کرنے پر حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے پارلیمنٹ سے واک آئوٹ کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا جیسے ہی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کو سمیٹنے کے لیے بولنا شروع کیا، کانگریس کی قیادت میں حزبِ اختلاف نے شور شرابا اور نعرے بازی شروع کر دی، تاکہ وزیر اعظم مودی کی ایوان میں غیر حاضری پر احتجاج کیا جا سکے۔کانگریس کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف، ملیکارجن کھڑگے نے مبینہ طور پر کہا یہ ایوان بالا کی توہین ہے کہ وزیر اعظم مودی، پارلیمنٹ میں موجود ہونے کے باوجود ایوان میں نہیں آئے