پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا : امریکی جریدہ دی نیشنل
نئی دہلی (آئی این پی )ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جنگ پر خاموشی اختیار کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے اندر شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ایران امریکا اسرائیل جنگ میں پاکستان اس بحران میں ایک کلیدی فریق کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایک بڑی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بطور ثالث کردار پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردِعمل اور غصے کا اظہار کیا۔کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر بھارت سے کہیں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔