چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’لینووو‘ نے ایک نیا تصوراتی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جو صرف 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہو جائے گا۔
یہ لیپ ٹاپ موبائل ورلڈ کانگریس 2023 میں پیش کیا گیا تھا اور اسے ’یوگا سولر پی سی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کا مقصد صارفین کو روایتی ورک فارم ہوم کے بجائے ’ورک فرام سن‘ کی طرف راغب کرنا ہے۔یہ لیپ ٹاپ 20 منٹ میں سورج کی روشنی سے چارج ہو سکتا ہے اور ایک گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کر سکتا ہے۔ اس کی موٹائی صرف 15 ملی میٹر ہے اور وزن 1.22 کلوگرام (تقریباً پانچ آئی فونز کے برابر) ہوگا۔ لیپ ٹاپ کی پشت پر چھوٹے شمسی پینلز نصب ہوں گے جو مختلف روشنی کے ذرائع سے بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم یہ زیادہ تر سورج کی روشنی سے چارج ہوں گے۔
لینووو کے اس لیپ ٹاپ میں کمپنی کا ڈائنامک سولر ٹریکنگ سسٹم بھی موجود ہوگا، جس سے صارفین یہ دیکھ سکیں گے کہ سولر پینلز کتنی توانائی پیدا کر رہے ہیں۔ اس کا تصور ابھی ایک ابتدائی مرحلے میں ہے، لیکن یہ 2025 میں 3,499 ڈالرز کی قیمت پر دستیاب ہو گا۔ فی الحال اس لیپ ٹاپ کی پروڈکشن اور دستیابی کے بارے میں کمپنی نے کوئی حتمی معلومات نہیں دی ہیں۔