دنیا کا واحد ملک جہاں شرحِ پیدائش صفر، آبادی 499 افراد پر مشتمل

دنیا کا واحد ملک جہاں شرحِ پیدائش صفر، آبادی 499 افراد پر مشتمل

یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا بھی ہے جہاں شرحِ پیدائش صفر ہے مگر یہ حقیقت ہے۔

ویٹیکن سٹی اپنے رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ناصرف یورپ بلکہ دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، یہ ملک رومن کیتھولک چرچ کا مرکز بھی ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وسیع مذہبی اور ثقافتی اہمیت کے باوجود بھی ویٹیکن سٹی کی آبادی بہت کم ہے جو کہ اس وقت صرف 499 افراد پر مشتمل ہے۔

شیئر کریں: