بلوچستان سے مغوی ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس اہلکار کو بازیاب کروا لیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج کے اغوا کے خلاف وکلا نے بطور احتجاج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا تھا
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان سے اغوا ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی اور ان کے ساتھ اغوا ہونے والے پولیس اہلکار کو بازیاب کروا لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابقچ۔انھیں چند روز قبل کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے سوراب سے اغوا کیا تھا۔ایڈیشنل سیشن جج کے اغوا کے خلاف گذشتہ جمعرات کو وکلا نے بطور احتجاج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔بلوچستان بار کونسل کے عہدیدار راحب خان بلیدی نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی سنیچر کے روز بحفاظت بازیاب ہوگئے۔ان کے ساتھ اغوا ہونے والے پولیس اہلکار تاج محمد نے بھی فون پر رابطہ کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج اور اپنی بازیابی کی تصدیق کی۔ایڈیشنل سیشن جج پنجگور کا اغوا بلوچستان میں تین چار ہفتوں کے دوران اغوا کا دوسرا بڑا واقعہ تھا۔ان سے قبل ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کو بھی نامعلوم افراد نے تین دیگر افراد کے ہمراہ
 20 ستمبر کو اغوا کیا تھا۔