لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر وے پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ وزیرآباد کے قریب دورانِ گشت موٹروے پولیس نے مشکوک کار کو روک کر مغوی کو بازیاب کرا لیاجسے گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔گرفتار ملزموں سے 9 ایم ایم پستول، پانچ گولیاں، ایک لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ موٹروے پولیس نے مغوی اور تینوں ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔