سیال موڑ کے قریب ویران ڈیرہ پر لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹرویپولیس کا بڑا کارنامہ بہاولپور سے اغوا ہونے والا مغوی کو بازیاب کروالیاترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق مغوی کو اغواکاروں نے ایک مہینہ قبل اغوا کیا تھاسیال موڑ کے قریب ویران ڈیرہ پر لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھامغوی نے قید سے بھاگ کرموٹرویپولیس کی ہیلپ لائن 130پراطلاع دی موٹرویپولیس نے بہاولپور پولیس کو مغوی کی بازیابی اطلاع دی اغوا کی ایف آئی آر بھی بہاولپور پولیس کے پاس درج تھی سیکٹر کمانڈر عاشق چوہان کی ہدایات پر مغوی کوقانونی کارروائی کے بعد بہاولپور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے