اسلام پورہ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر مغوی کو بازیاب کروا لیا

لاہور (کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں گاڑی سوار افراد کی جانب سے نوجوان مدثر کے اغوا کے واقعے پر اسلام پورہ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر مغوی کو بازیاب کروا لیا جبکہ مرکزی ملزم عثمان کرامت کو گرفتار کر لیا گیاپولیس کے مطابق ملزم عثمان کرامت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی مدثر نامی نوجوان کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فوری تفتیش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر لین دین کے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اشرف اعوان اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔