لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے دولہ مولہ دربار قبرستان کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیریکارڈ کے مطابق ملزمان ائیونڈ مانگا منڈی اور سندر لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیگرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد سہیل اور ملک تنویر شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش نیشروع کردیایس پی صدر نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او رائیونڈ اور ٹیم کو شاباش دی ایس پی صدر ڈاکٹرغیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے