خاتون بسمہ، حفصہ اور وقار سے نقدی، زیورات اور موبائل فونز بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے چوری کے 30 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 03 رکنی بسمہ چور گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کی سرغنہ ریکارڈ یافتہ خاتون بسمہ، حفصہ اور وقار کو گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، زیورات اور موبائل فونز برامد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نیںمختلف علاقوں میں چوری کی واردات کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے