ریکارڈ یافتہ دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

ملزم رش والی جگہوں پر وارداتیں کرتے، بغیر لاکھ کھڑی موٹرسائیکل لے جاتے 
 لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بدر اسٹریٹ قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیافوٹیج میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد چھینہ کے مطابق گرفتار ملزمان مارکیٹوں، بازاروں اور رش والے مقامات پر وارداتیں کرتے تھے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں لے کر فرار ہو جاتے تھیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، دو پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد کر لیے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سلمان عرف چٹا اور معظم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او گڑھی شاہو سہیل احمد چھینہ اور ان کی ٹیم کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔