گرفتار ملزمان میں شعبان،ریحان اور ساتھی علی شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس سٹریٹ کریمنلز کی خلاف ان ایکشن واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی 60 سے زائد چوری،چھینا جھپٹی اور سینچنگ کی واردتیں کرنے والا متحرک گینگ کو گرفتار کرلیاایس ایچ او گجر پورہ کے مطابق سکی ٹالی قبرستان میں چھپے 3 رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوگرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے4 موٹر سائیکلز،غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان پر لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری،چھینا جھپٹی اور سینچنگ کے مقدمات درج ہیں ریکارڈ کے مطابق ملزمان گجر پورہ،شالیمار، مغلپورہ،شاد باغ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیدوران واردات موٹر سائیکل کا لاک کھولنے کے لیے ملزمان ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں شعبان،ریحان اور ساتھی علی شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی سول لائنز نے متحرک سٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او گجر پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے