مخیر حضرات زکوٰۃ کی مدمیں قیدیوں کی دیت یاجرمانہ اداکرسکتے ہیں: محکمہ داخلہ پنجاب

 لاہور (آئی این پی )محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے بیان کے مطابق مخیر حضرات زکوٰۃ کی مدمیں قیدیوں کی دیت یاجرمانہ ادا کر سکتے ہیں، قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے عیدسے قبل انہیں رہائی دلوائی جاسکتی ہے،150قیدی سزامکمل ہونے کے باوجوددیت وجرمانے کی عدم ادائیگی کے باعث قیدہیں،سزا مکمل کرنیوالے ان قیدیوں کی رہائی کیلئے 10کروڑ روپے کی ادائیگی ہونا باقی ہے