اربوں روپے کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دئییگئے
متنازعہ رقوم کی ادائیگی کیلئے صارفین کواقساط کی سہولت دے دی گئی
لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی مدمیں واجبات کی وصولی کے لئے بڑافیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واجبات کی وصولی کافیصلہ ریکوری اہداف کے حصول کیلئے کیاگیا۔ بتایا گیاہے کہ لیسکو نے اربوں کے متنازعہ بلوں کی وصولی کیلئے کوڈاوپن کر دئیے ہیں ،ریونیودفاترنے سالہا سال سے اربوں روپے کے واجبات کوتنازعات کاشکارکررکھاتھا،متنازعہ بلوں کی ادائیگی کیلئے صارفین نے متعلقہ دفاترسے رجوع کرناشروع کرد یا ۔متنازعہ رقوم کی ادائیگی کے لئے صارفین کواقساط کی سہولت دیدی گئی ہے ،صارفین نے لیسکوکی ریویوکمیٹیوں میں متنازعہ بلوں کوچیلنج کررکھاتھا،کمپنی کی ریویوکمیٹیوں نے متنازعہ بلوں پرفیصلہ کرنے کاسلسلہ شروع کردیا۔ریویوکمیٹیوں میں فیصلوں کی صورت میں بلوں کی ادائیگی ہوسکے گی۔