زکوٰۃ سے قیدیوں کی رہائی کیلئے 5 کروڑ جاری

پائلٹ پراجیکٹ ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں شروع،ہر ضلع کیلئے 50 لاکھ مقرر
لاہور(کرائم رپورٹر)سزا مکمل ہونے کے باوجود جیلوں میں موجود قیدیوں کی سنی گئی۔ اب زکوٰ? فنڈز سے قیدیوں کا جرمانہ ادا کر کے ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔ زکوٰ? اور عشر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے نئی سکیم متعارف کرا دی گئی،پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ابتدائی طور پر سکیم 10 ڈویڑ ن ہیڈ کوارٹرز اضلاع میں شروع کی گئی۔لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، راولپنڈی، فیصل آباد،سرگودھا ،ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں قیدیوں کی رہائی کے لئے 5کروڑ جاری کر دئیے گئے ،ہر ضلع کی جیل کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔