لاہور( کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید سے قبل رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب میں 469 قیدیوں نے رہا ہو کر اہل خانہ کیساتھ عید منائی۔ ترجمان نے بتایا کہ صدرکی جانب سے سزا معافی پر پنجاب میں 1789 اسیران کو فائدہ ہوا۔ ان میں سے 1606 اسیران کی سزا میں 6 ماہ کی کمی ہوئی جبکہ 183 اپنی سزا مکمل ہونے کے باعث رہا کر دیئے گئے۔مخیر حضرات اور اداروں کی جانب سے جرمانے، دیت، ارش اور دمان کی ادائیگی کی بدولت 281 اسیران رہا ہوئے۔ رمضان المبارک کے دوران تعلیم مکمل کرنے اور اچھے کردار کا مظاہرہ کرنے پر بھی 5 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔